شا نگلہ بشام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے جلسہ کی جھلکیاں

شا نگلہ بشام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے جلسہ کی جھلکیاں

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ بشام میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے جلسہ کی جھلکیاں: پرویزخٹک جلسہ کیلئے ساڑھے گیارہ بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تو جلسہ گاہ میں موجود پی ٹی ائی کے ہزاروں کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور پنڈال پہنچتے ہی کارکنوں نے پارٹی دہند پرخوف بھنگڑے ڈالے*شا نگلہ بشام میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے جلسہ کے دوران ہوا کے نتیجے میں جلسہ گاہ میں لگے شامیا نے جلسہ گاہ میں موجود لوگوں پر جاگرے ۔ جلسہ گاہ میں موجود پارٹی ورکرز نے گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے شامیانوں کو اٹھا کردوبارہ کھڑا کردیا پرویزخٹک نے تقریر کے دوران اسے ٹینٹ سروس والوں کا قصور قرار دیتے ہوئے انہیں ادائیگی نہ کرنے اور ان پر جرمانہ لگانے کا حکم بھی دیا۔* شا نگلہ بشام میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ شوکت یوسف زئی کو غلط الزامات کے تحت وزارت سے ہٹایا گیا وہ ایک ایماندار لیڈر ہیں۔ جون کے بعد انہیں دوبارہ صوبا ئی کابینہ میں شامل کرکے وزارت دی جائیگی*شا نگلہ بشام میں تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے شوکت علی یوسفزئی کی تعریف کی اور کہاکہ وہ پشاور اور شانگلہ میں یکساں مقبول ہیں اور لوگوں سے اس کی محبت جنونی ہے*شا نگلہ بشام میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر و مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر برس پڑے،وزیراعلیٰ نے دو مرتبہ امیر مقام کے بارے میں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول