روشن پاکستان ہمارا بنیادی مقصد ہے ،میاں جمشید الدین

روشن پاکستان ہمارا بنیادی مقصد ہے ،میاں جمشید الدین

نوشہرہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں یوتھ کارنیوال جیسے پروگرامات سے نوجوانوں کو تفریحی مواقع فراہم ہوں گے خیبرپختونخوا جو کہ دہشتگردی کے لپیٹ میں تھا لیکن موجودہ صوبائی حکومت کی بہترین حکمت عملی سے خیبرپختونخوا سے دہشگردی کا خاتمہ ہوچکا ہے نوشہرہ میں تفریحی پروگرامات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں عوام، نوجوان خواتین خصوصاً بچے شرکت کررہے ہیں روشن پاکستان ہمارا مقصد ہے اور دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آکر خود دیکھ لے کہ خیبرپختونخوا امن کا گہوارہ بن چکا ہے عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوان قیادت کو آگے لانا ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان قیادت آج تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کااظہار کررہے ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی تفریحی پرواگرامات کاانعقاد کیاجائے گا یوتھ کارنیوال کی کامیابی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سکندر زیشان، ڈی پی او نوشہرہ واحدمحمود اور ضلعی انتظامیہ کی کوششیں شامل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دو روزہ یوتھ کارنیوال کے اختتام پر ایک رنگارنگ تقریب اور سٹالوں کے معائنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنوشہرہ سکندر زیشان نے صوبائی حکومت، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل اور دیگر سرکاری اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوتھ کارنیوال میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا جس پر ہم ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمدزاہدخان، اے ڈی او سپورٹس ذاکر خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ چیئرمین کاشف ترک ، ممبر ملک اصغرخان، تحصیل اقلیتی ممبر اوم پرکاش، عوامی سماجی تنظیموں، سرکاری اہلکاروں ، عوام خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن وامان کے قیام میں جو کوششیں کی ان کا ثمر آج عوام کو مل رہاہے اور ضلع نوشہرہ میں عوام کیلئے دو تفریحی پرواگرامات منعقد کئے جس سے امن کااندازہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی کیونکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کامیابی اور اکثریت نوجوانوں کی وجہ سے ملی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی سیرتفریح کے پرواگرامات کاانعقاد کیاجائے گاجس سے عوام اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو تمام اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کیلئے اربوں کا فنڈ مختص کیا ہے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سکول وکالجز کے طلباء وطالبات اور سٹال سجانے والوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول