بٹ خیلہ ،چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے 25مئی کو پارلیمنت ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

بٹ خیلہ ،چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے 25مئی کو پارلیمنت ہاؤس کے گھیراؤ کا ...

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے اپنے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے25مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے جبکہ 24مئی کو محکمہ مواصلات میں میرٹ کے برعکس سیاسی بنیادوں پر ہو نے والی خفیہ بھرتیوں کے خلاف پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا ۔ پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین محکمہ سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر گل زمین سینئر نائب صدر سید غفار شاہ اور نائب صدر گل نجب نے مشترکہ پریس کانفر نس میں صوبے کی دیگر تمام نمائندہ تنظیموں ایپکا ٹیچرز ایسوسی ایشن اور کوارڈنیشن کو نسل کی جانب سے ملازمین کے مشترکہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ اور اس سلسلے میں25مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی مکمل حمایت کا اعلان کیاانھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین اپنے جائزمطالبات جن میں ایڈہاک الاؤنسز کا بیسک پے میں انضمام ، تنخواہوں سمیت ہاؤس رینٹ و میڈیکل الاؤنس میں اضا فہ ،پے اینڈ پنشن کمیٹی کی سفارشات پر عمل در آمداور دیگر مسائل کا حل شامل ہے کی منظوری تک اپنا احتجاج و دھرنا جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں نہیں کیا جائے گا انھوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ایک طرف وزراء اپنی تنخواہوں اور مراعات میں سو فیصد اضا فہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف اس سخت مہنگائی میں غریب ملازمین کو محض دس پندرہ فیصد اضافے کے لو لی پاپ پر ٹر خایا جا رہا ہے جو ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترداف ہے انھوں نے نجی اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی کم سے کم سے تنخواہ تیس ہزار کرنے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی دیہاڑی ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر