اے این پی پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے :ملک ارشاد

اے این پی پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے :ملک ارشاد

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) نیشنل یوتھ ارگنائزیشن پی کے 26کے ارگنائز رملک ارشادنے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پختو نوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کی بقاء کے لیے اے این پی نے ہر دور میں قربانی دی ہیں پختونوں کی بلاک شناختی کارڈ پر اے این پی کے علاوہ کسی نے بھی بات نہیں کی ٖفاٹا کو خیبر پختو نخوا میں فوری طور پر شامل کیا جائے پی ٹی ائی کی حکومت عوام کیمسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اپنے ممبران کے لوٹ مار اور کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں پی ٹی ائی نے صوبہ خیبر پختو نخوا کو معاشی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہیں عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر لگی ہیں آنے والے الیکشن میں خیبر پختو نخوا سے سونامی کا جنازہ نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی نیوز کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں پاکستان تحریک انصاف نے سرکاری اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں صوبہ خیبر پختو نخوا میں ترقی کا پہیہ روک گیا ہے صوبے میں کہیں بھی میگا پراجیکٹ نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے خیبر پختو نخوا کو تاریکی میں ڈبو دیا ہے ہر طرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہیں تبدیلی کے نام پر پختونوں سے ووٹ لینے والوں نے پختونوں کو حقوق سے بھی محروم کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے شروع ہی دن سے پختون قوم کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں خیبر پختو نخوا میں ترقی کا ایک انقلاب برپا کیا تھا اور پورے صوبے میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری تھے انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے تمام اضلاع میں اے این پی کے دور میں بڑے بڑے میگا پر اجیکٹ شروع کئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر میگا پراجیکٹ کو مکمل بھی کئے ہیں جن سے پختون قوم مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر