پشاور، بین الصوبائی 02 رکنی ڈکیت ،راہزن گروہ گرفتار

پشاور، بین الصوبائی 02 رکنی ڈکیت ،راہزن گروہ گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بین الصوبائی 02 رکنی ڈکیت ،راہزن گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 10,05,2017کو مدعی رحمت خان ولد سید محمد سکنہ ناساپہ نے تھانہ خزانہ میں رپورٹ درج کی کہ میں اپنے بھائی کیساتھ ہشتنگری دوکان سے گھر خود آرہے تھے کہ بخشوپل پر دو موٹر سائیکل سوار راہزن گروہ نے اسلحہ کے نوک پر مجھ سے 18500روپے اور موبائل سیٹ چھین کر فرارہو گئے ۔سی سی پی او پشاو ر محمد طاہرخان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے حکامات جاری کئے ،ایس پی رورل فرقان بلال کی قیادت میں DSP,چمکنی عبدالسلام خالد ، SHOخزانہ حسن خان بمعہ دیگرنفری پولیس نے کوٹلہ محسن خان میں چھاپہ لگا کر 2رکنی ڈکیت ،راہزن گروہ محمد بلال ولد محمد اقبال سکنہ کوٹلہ محسن خان ،جواد ولد نعمت سکنہ لنڈی ارباب کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم 18500روپے 6عدد موبائل سیٹ ،2عدد پستول 30بور اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر