انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،حاجی ہدایت اللہ

انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،حاجی ہدایت اللہ

پشاور(کرائمز رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی PK-1کے زیر اہتمام فقیر آباد نمبر 2،یو سی 8میں حاجی لعل محمد کے حجرے میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت حاجی لعل محمد نے کی۔اس موقع پر اے این پی مرکزی کونسل کے ممبر الحاج ملک طارق اعوان، سابق صوبائی وزیرحاجی ہدایت اللہ،اے این پی صوبائی کونسل کے ممبر الحاج ملک اشتیاق اعوان ، سبز علی خان، اور دیگر بھی موجود تھے۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگائے۔ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے کہیں ترقیاتی کام ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے عوام مایوس نہ ہوں کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھربھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گی۔تقریب کے آخر میں الحاج ملک طارق اعوان نے اختتامی دعا کروائی اور عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھی عوام اسی جوش و جذبہ سے عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دے گی۔اس موقع پرPMLNسے شعیب شاہ، پی ٹی آئی سے سلمان ، سعیداللہ، باسط، محمد، سعید، احسن،مسعود، کامران، صدیق(JUI) اور دیگر نے اپنی پارٹیاں کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا ر کی

مزید : پشاورصفحہ آخر