ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان خان کی طرف سے سستا آٹا پیکج

ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان خان کی طرف سے سستا آٹا پیکج

پشاور( کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان خان کی طرف سے سستا آٹا پیکج ، 20 کلو فائن بوری صرف 700 روپے میں دستیاب ہے، نمکمنڈی میں ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر کی سربراہی میں ٹرک میں 200 سو آٹا کے تھیلے تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سستا آٹا پیکج شروع کردیا ہے جس کے مطابق فائن آٹا کی 20 کلو کا تھلیہ صرف 700 روپے میں تقسیم کئے گئے اس حوالے سے آج بروز اتوار یوسی 18 کے ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر کی سربراہی میں نمکمنڈی چوک میں ایک ٹرک جس میں 200 فائن آٹے کے تھیلے دستیاب تھے اس حوالے سے لوگوں نے جو ق درجوق آٹے کے تھیلے خریدیں اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ضلع ناظم کی اس اقدام کو سراہا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ رمضان المبارک میں تمام یونین کونسل کی سطح پر سستا آٹا تقسیم کیاجائیگا رمضان المبارکے مہینے میں ضلعی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں اور عوام کو سستی اشیاء خوردنوش کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کو عملی جامہ پہنایاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر