ملکی سیاست میں خواتین کا کلیدی کردار رہا ہے :شازیہ اورنگزیب
شیرگڑھ (نمائندہ ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کی ممبراورسابقہ ایم پی اے شازیہ اورنگ زیب نے کہاہے کہ خواتین کی سیاست میں اہم رول ہے جہاں خواتین زندگی کے دوسرے شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں وہاں سیاست میں بھی ان کو اپنے حصے کاکام سونپنا چاہئے تحریک انصاف نے خواتین کو سیاست میں کردار اداکرنے کی بجائے سڑکوں پر نچھایاہے عوامی نیشنل پارٹی خواتین کو باعزت طریقے سے سیاست میں رول پلے کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے میاں عیسیٰ دوسرا ولی باغ ہے وہ اے این پی کے شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کے سلسلے میں میاں عیسیٰ کے مقام پر خواتین اجتماع سے خطاب کررہی تھی اس موقع پر ضلعی صدر شاہدہ ، جنرل سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ کونسلر شبینہ نے بھی اجتماع سے خطاب کیاانہوں نے کہاکہ اے این پی ولی گروپ کی کوئی حیثیت نہیں ولی گروپ سے سینکڑوں افراد اے این پی میں شامل ہوگئے ہیں صوبہ میں آئندہ حکومت اے این پی کی بنے گی اور حسب سابق صوبہ کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی اے این پی نے اپنی سابق دور حکومت میں صوبہ خیبر پختونخوا کا نقشہ تبدیل کی تھی اور یہی روایت آئندہ بھی قائم کرتے رہے گی انہوں نے کہا کہ خواتین تنظیم سازی وقت کی ضرورت ہے آئندہ عام انتخابات میں خواتین پولنگ سٹیشنوں پر اہم کردار ادا کرے گی اگر کسی نے اے این پی کے خواتین پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ بد تمیزی کی تو ہم ان کو سبق سکھاکر دم لیں گے