سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا :محب اللہ

سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا :محب اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) صوبائی مشیر برائے لائیوسٹاک وفیشرز خیبر پختونخوامحب اللہ خان اور سعید خان نے کہا کہ اپنے اپ کو عوامی لیڈر کہنے والوں کی ناکام پالیسیوں اور عوام کی پیسے جیبوں میں ڈالنے سے 21صدی میں بھی لوگ پینے کی صاف پانی بجلی اور صحت کی سہولتوں کیلئے اج مطالبات کرتے ہیں جو ان سابق حکمرانوں کیلئے شرم کی بات ہے لالٹین تیر شیر اور کتابوں کی زمانہ چلا گیا ہے اب نئے دور اور نئے تبدیلی کی زمانہ ہے 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا کیساتھ مرکز اور پیجاب میں بھی حکومتیں پاکستان تحریک انصاف ہی کی ہوگی اے این پی پی پی پی پی ایم ایل ن اور دیگر جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اب یہ قصہ پارین بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ امیر مقام کو 2013کے الیکشن میں سوات سے اور 2018کے الیکشن میں شاہ نگلہ سے باہر نکال کر پھینک دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وادی شور تالکار میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے عالم خان سپین خان ناظم عمر حیات خان تحصل کونسلر فضل ربی ما سٹر صیب ر سول احمد تحصیل کونسلر محمد رحیم تحصیل کونسلر جاوید علی ضلعی کونسلرحبیب اللہ خان ظاہر شاہ خان سعید خان خواجہ قاسیم اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ویلج کونسل شور 2کے ناظم عالم خان یوسی شور کے اے این پی کے نائب صدر اور پارٹی کے ضلعی کونسلر سپین خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر رسول احمد نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کی جن کو محیب اللہ خان سعید خان اور دیگر نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو نواز شریف اور اصف زرداری نے کنگال کرکے ملک کی پیسے باہر نکال دی ہے اور اس وقت ان دوخاندانوں کے 44ہزار ارب روپے باہر موجود ہے جبکہ اس وقت ملک پر بیرونی تمام قرضے صرف 22ہزارارب روپے ہیں انہوں نے کہا کہ اج عمران خان عدالتوں میں عوام کی ان پیسوں کو واپس لانے کیلئے جاتے ہیں جن کے مقصد پاکستانی عوام کی پیسے عوام ہی پر خرچ کرنا ہے اور ایک عدل پر مبنی معاشرے کی قیام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جو ترقیاتی کام انہوں نے اپنے چار سال حکومت میں کی ہے وہ چیلنج کرتے ہیں کرتے ہیں کہ 63سال کے حکمرانوں نے ملکر نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ تاریخی ترقیاتی انقلاب اور حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کے علاوہ موجودہ صوبائی حکومت نے اسمبلی کے اندر 100سے زیادہ عوام کیلئے قوانین بھی بنائے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکی ہے اور انشاء اللہ 2018میں صوبے کیساتھ پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں بھی حکومت بنایئنگے انہوں نے اس موقع پر تالکار اور دیگر علاقوں کیلئے کروڑوں روپوں کی ترقیاتی سکیموں کی منظور ی کا بھی اعلان کیا