سابق کرکٹر جونٹی روڈز کے ہاں ممبئی میں بچے کی پیدائش

سابق کرکٹر جونٹی روڈز کے ہاں ممبئی میں بچے کی پیدائش
سابق کرکٹر جونٹی روڈز کے ہاں ممبئی میں بچے کی پیدائش

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی جونٹی روڈز باپ بن گئے ۔

” دی ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق ساﺅ تھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ا ور آئی پی ایل کے لئے ممبئی انڈینز کے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈز کے ہاں بھارتی شہر ممبئی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔2سال قبل جونٹی روڈز کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی بھارت میں ہی ہوئی تھی ۔

مشا ل خان کے قتل کے 40 روز بعد کھلنے والی مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے ایسی چیز برآمد کے پولیس اہلکار بھی گھبرا گئے

جونٹی روڈز نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے ٹویٹ پیغا م میں خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ اہل خانہ ، دوست احباب اور کھلاڑیوں کی جانب سے بھی انہیں مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔

بچے کی پیدائش بھارتی شہر ممبئی کے سوریا ہسپتال میں ہوئی ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچہ اور جونٹی روڈز کی اہلیہ بلکل ٹھیک ہیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں