”اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دیں کیونکہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی سکواڈ میں شاداب خان کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے؟ نام جان کر آپ بے حد خوش ہو جائیں گے

”اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دیں کیونکہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی سکواڈ ...
”اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دیں کیونکہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی سکواڈ میں شاداب خان کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے؟ نام جان کر آپ بے حد خوش ہو جائیں گے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کے سکواڈ میں شاداب خان کی جگہ محمد عباس کو شامل کرنے کی منظوری دینے کی درخواست کر دی ہے۔

برمنگھم،عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ، حارث سہیل کی شمولیت کا امکان

ذرائع کے مطابق محمد عباس نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قدرے سست وکٹوں پر بھی بلے بازوں کو پریشان کئے رکھا اور 3 میچوں میں کل 15 وکٹیں حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم انتظامیہ محمد عباس کو نظرانداز نہیں کر پا رہی اور انہیں شاداب خان کی جگہ چیمپینز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ باﺅلنگ اٹیک مزید بہتر ہو سکے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انگلش کنڈیشنز فاسٹ باﺅلرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں اور قومی سکواڈ میں محمد عامر، وہاب ریاض اور جنید خان شامل ہیں جبکہ محمد عباس کی شمولیت سے ناصرف باﺅلنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گا بلکہ مخالف ٹیموں کو ان کے خلاف کھیلنے میں پریشانی پیش آ سکتی ہے کیونکہ تاحال وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلے ہیں اور کسی بھی دوسری ٹیم کے بلے باز نے ان کا سامنا نہیں کیا، جس کے باعث وہ بہت سے بلے بازوں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماءنے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی

پاکستانی سکواڈ میں فہیم اشرف اور فخر زمان جیسے آل راﺅنڈرز جبکہ عماد وسیم، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی صورت میں سپنرز بھی شامل ہیں اور یہی وجہ ہے اور انگلش کنڈیشنز فاسٹ باﺅلرز کیلئے سازگار ہونے کے باعث ٹیم مینجمنٹ شاداب خان کی جگہ محمد عباس کو سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں 24 مئی تک بغیر کسی وجہ کے سکواڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کر سکتی ہیں تاہم اس کے بعد کسی انجری یا ٹھوس وجہ کے باعث ہی ایسا ہو سکے گا اور قوی امکان ہے کہ شاداب خان کی جگہ محمد عباس کی شمولیت کا حتمی فیصلہ اور اس پر عملدرآمد بھی آئندہ ایک سے دو روز میں ہی ہو جائے گا۔

مزید : کھیل