سعودی عرب سے عرب امریکی کانفرنس کے دوران راحیل شریف کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر پاکستان کے دوست اور دشمن سب دنگ رہ جائیں گے

سعودی عرب سے عرب امریکی کانفرنس کے دوران راحیل شریف کی ایک ایسی تصویر سامنے ...
سعودی عرب سے عرب امریکی کانفرنس کے دوران راحیل شریف کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر پاکستان کے دوست اور دشمن سب دنگ رہ جائیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں گزشتہ روز امریکہ عرب اسلامک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس 50سے زائد سربراہان مملکت نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی اور ان کی ایک تصویر منظر عام پر آگئی جسے دیکھ کرسب دنگ رہ جائیں گے ۔

تفصیل کے مطابق امریکہ عرب اسلامک کانفرنس میں دنیا کو دہشت گردی کے بارے میں نیا بیانیہ دیا گیا اور دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ جوڑنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا ۔اس موقع پر ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف بھی وہاں موجود تھے جن کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آگئی ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کی جانب سے سربراہان مملکت کو دئیے گئے اعشائیے میں جنرل راحیل شریف بھی شریک ہیں ، وہ سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کوشنر کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 110ارب ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ بھی ہوا ہے ۔دونوں ملکوں کے سربراہوں اور حکام نے الریاض میں اس معاہدے اور اس سے متعلق ضمنی سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے ان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ” اس پیکج سے خلیجی عرب خطے کو ایرانی خطرے اور علاقائی دہشت گردی سے نمٹنے اور سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی“۔ممکنہ طور پر یہ دفاعی معاہدہ اسلامی فوجی اتحادکو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :نوازشریف اڑھائی گھنٹہ تیاری کرتے رہے‘ تقریر کا موقع نہیں دیا گیا

مزید : قومی