’جوشخص میری زندگی میں آرہاہے ، اس کے بارے میں بات کرنا ناانصافی ہوگی ‘آنند آ ہو جا کے بارے میں سوال پر سونم کپور بھڑک اٹھیں

’جوشخص میری زندگی میں آرہاہے ، اس کے بارے میں بات کرنا ناانصافی ہوگی ‘آنند ...
’جوشخص میری زندگی میں آرہاہے ، اس کے بارے میں بات کرنا ناانصافی ہوگی ‘آنند آ ہو جا کے بارے میں سوال پر سونم کپور بھڑک اٹھیں

  


ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ آنند آ ہو جا سے تعلقات میرا نجی معاملہ ہے اور اس حوالے سے کسی سے نہ کچھ چھپاﺅں گی اور نہ ہی کچھ بات کروں گی۔ ایک شو کے دوران جب اداکارہ سے آنند آ ہو جا سے تعلقات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو سونم کپور بھڑک اٹھیں اور تلخ لہجے میں کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی۔ میر ی نجی زندگی سے متعلق تمام چیزیں میرے اختیار میں ہونی چاہیں کیونکہ میری زندگی میں دیگر ہر چیز بکھری ہوئی ہے لوگ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر پتہ نہیں کیا کچھ کہتے اور رائے قائم کرتے ہیں لہٰذا میری زندگی میں شامل ہونیوالوں کو مجھے تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ سونم کپور کا کہنا تھا جو شخص میر ی زندگی میں آرہا ہے یہ اس کے ساتھ ناانصافی ہو گی کہ اس کے بارے میں بات کی جائے، میں کسی کی بھی زندگی کے نجی معاملات میں بات کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔

مزید : تفریح