محمد عامر کی باﺅلنگ میں چند تبدیلیوں پر کام کیا، ویسٹ انڈیز کیخلاف کارکردگی بہتری کا ثبوت ہے: اظہر محمود

محمد عامر کی باﺅلنگ میں چند تبدیلیوں پر کام کیا، ویسٹ انڈیز کیخلاف کارکردگی ...
محمد عامر کی باﺅلنگ میں چند تبدیلیوں پر کام کیا، ویسٹ انڈیز کیخلاف کارکردگی بہتری کا ثبوت ہے: اظہر محمود

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ انہوں نے محمد عامر کی باﺅلنگ میں چند تبدیلیوں پر کام کیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔

برمنگھم،عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ، حارث سہیل کی شمولیت کا امکان

تفصیلات کے مطابق اظہر محمود نے کہا کہ انہوں نے محمد عامر کے ساتھ مل کر چند تبدیلیوں پر کام کیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں یہ نظر بھی آیا ہے کہ اپنی بہترین کارکردگی کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔ نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ”حسن علی کارویہ بہت ہی زبردست ہے۔ وہ کھیلنا چاہتا ہے، وہ سیکھنا چاہتا ہے اور وہ عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہے۔“

عمر اکمل کے بعد شاداب خان کی بھی ’چھٹی‘ کا امکان، ٹیم مینجمنٹ نے منظوری طلب کر لی

اس موقع پر انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد عباس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ” محمد عباس کے ساتھ کام کرنا بہت خوشی کی بات ہے۔ اس کا عزم اور سیکھنے کے شوق کے باعث وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس کی کارکردگی میں صرف اور صرف بہتری ہی آئے گی۔“

مزید : کھیل