خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،امن کمیٹی اہلکاروں سمیت 5افرادشہید

خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،امن کمیٹی اہلکاروں سمیت 5افرادشہید
 خیبر ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،امن کمیٹی اہلکاروں سمیت 5افرادشہید

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت 5افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کی گاڑی کو نشانہ بنا یا اور ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت 5افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔سیکیورٹی ذرائع کے کاکہنا ہے کہ دھماکے میں خاصہ دار اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :مشال کا چہلم, شرکا آپس میں جھگڑ پڑے، یونیورسٹی نہیں جاؤں گی جب تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی: مقتول کی بہن

مزید : پشاور