عمر اکمل کو چیمپینزٹرافی سے باہر کر کے انضمام الحق نے ایسے کھلاڑی کو شامل کرنے کا اعلان کردیا جس کا نام سپاٹ فکسنگ میں موجود ہے ،یہ محمد عرفان یا شرجیل خان نہیں بلکہ ۔۔۔۔

عمر اکمل کو چیمپینزٹرافی سے باہر کر کے انضمام الحق نے ایسے کھلاڑی کو شامل ...
عمر اکمل کو چیمپینزٹرافی سے باہر کر کے انضمام الحق نے ایسے کھلاڑی کو شامل کرنے کا اعلان کردیا جس کا نام سپاٹ فکسنگ میں موجود ہے ،یہ محمد عرفان یا شرجیل خان نہیں بلکہ ۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے ہیں اس لیے انہیں واپس بلایا جا رہاہے ،حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں پرفارم کیا جنہیں عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں بلے باز عمر امین نے بکی یوسف کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ہر سیریز سے پہلے فٹنس ٹیسٹ لیتی ہے ،عمر اکمل آسٹریلیا کے ٹور میں بھی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے کی وجہ سے ڈراپ ہوئے تھے اور وہ اس بار بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث انہیں واپس بلا یا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ میں حارث سہیل اور عمر امین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،عمر اکمل کی جگہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو شامل کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں عمر امین کا نام بھی سامنے آرہا ہے جنہوں نے پی سی بی کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم کو بیان حلفی جمع کراد یا جس میں انہوں نے بکی یوسف سے رابطے کا اعتراف کیا ہے اور اس کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا بھی اعتراف کر لیا ہے ۔

مزید خبریں :پاک بھارت سیریز پر پی سی بی کے لیگل نوٹس نے بھارتی بورڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

مزید :

کھیل -