کیا چینی عوام جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہاں دوستی کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے۔۔۔؟ چین میں رہنے والے شخص نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی شاندار واقعہ سنا دیا، تفصیلات جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا

کیا چینی عوام جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہاں دوستی کے بارے میں ...
کیا چینی عوام جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہاں دوستی کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے۔۔۔؟ چین میں رہنے والے شخص نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی شاندار واقعہ سنا دیا، تفصیلات جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں چین کیساتھ دوستی کا دم بھرا جاتا ہے اور پاکستانی چین کو اپنا بہترین دوست تسلیم کرتے ہیں لیکن کیا چینی عوام جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہاں دوستی کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے؟ یہ جاننے کیلئے معروف ویب سائٹ پر ایک سوال پوچھا گیا تو ایک چینی شخص نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کا ایک ایسا شاندار واقعہ سنا دیا کہ جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”آئی ایس آئی کی سب سے خاص بات کیا ہے۔۔۔؟“ مشہور ویب سائٹ پر پوچھے گئے سوال پر ایک غیر ملکی نے ایسا جواب دیدیا کہ بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا
معروف ویب سائٹ پر ایک شخص نے سوال پوچھا کہ ”کیا چینی عوام جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں؟“ یہ سوال پوچھے جانے کی دیر تھی کہ جواب دینے والوں کی لائن لگ گئی۔ انہیں افراد میں ایک ”سٹیون لی“ نامی شخص بھی شامل تھا جو چین میں رہتا ہے اور اس نے بڑی خوبصورتی سے ناصرف اس بات کا جواب دیا بلکہ اس کیساتھ ہی ماضی کا ایک ایسا قصہ بھی سنا دیا جس کے بارے میں بہت کم پاکستانی جانتے ہیں۔
سٹیون لی نے اپنے جواب میں لکھا ”میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق زیادہ تر چینی لوگ بخوبی اس بات سے آگاہ ہیں۔ اس دوستی کی وضاحت کیلئے ایک محاورہ بھی گڑھا گیا ہے جس کا مطلب ’پاکستان آئرن‘ ہے۔ جبکہ چین میں ایک اور کہاوت بھی ہے کہ ’پاک چین دوستی زندہ باد۔ جو پہاڑوں سے بلند، سمندر سے گہری اور لوہے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔‘ حتیٰ کہ چینی صدر شی چن پنگ نے ’اے پی ای سی‘ میٹنگ کے دوران پاکستان کو ’آئرن فرینڈ‘ کہا تھا۔“
سٹیون لی نے مزید لکھا ”درحقیقت، 10 سال پہلے یہ کہانی بالکل مختلف تھی اور بہت کم لوگ پاکستان کے بارے میں جانتے تھے جبکہ اوسط چینی برصغیر میں موجود اس ملک کے بارے میں معلومات رکھتے تھے۔ لیکن یہ سب چیزیں چین میں آنے والے اندوہناک زلزلے کے بعد تبدیل ہونا شروع ہوئیں کیونکہ چینی لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ضرورت کے وقت کام آنے والا دوست ہی سچا دوست ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”سعودی عرب میں ٹیکسی سفر کے دوران میں اپنے دوست سے ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر بحث کر رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور نے ٹیکسی روک دی، دیکھا تو سامنے پولیس سٹیشن تھا کیونکہ باتوں کے دوران ہم نے۔۔۔“ شہری نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کسی کے سامنے کبھی زبان نہ کھولیں

پاکستان ایک دولت مند ملک نہیں تھا لیکن پاکستانیوں نے ہمارے زلزلہ متاثرین کو اپنے سارے خیمے دیدئیے اور مزید خیمے دینے کیلئے طیارے میں موجود تمام سیٹوں کا کپڑا اتار لیا۔ لہٰذا آپ نیچے دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ تمام پاکستانی جہاز کی زمین پر بیٹھے ہیں۔ بہت سے چینی افراد مخلصانہ طور پر پاکستانیوں کے شکرگزار ہوئے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -