”عمر اکمل چیمپینز ٹرافی سے اس لیے باہر ہوئے ۔۔۔“ رمیز راجہ نے اندر کی بات بتا دی، فٹنس کے علاوہ کیا وجہ بنی؟ جان کر آپ کو عمر اکمل پر بے حد غصہ آئے گا

”عمر اکمل چیمپینز ٹرافی سے اس لیے باہر ہوئے ۔۔۔“ رمیز راجہ نے اندر کی بات ...
”عمر اکمل چیمپینز ٹرافی سے اس لیے باہر ہوئے ۔۔۔“ رمیز راجہ نے اندر کی بات بتا دی، فٹنس کے علاوہ کیا وجہ بنی؟ جان کر آپ کو عمر اکمل پر بے حد غصہ آئے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی فٹنس سے زیادہ ان کے روئیے کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمر اکمل کو چیمپینزٹرافی سے باہر کر کے انضمام الحق نے ایسے کھلاڑی کو شامل کرنے کا اعلان کردیا جس کا نام سپاٹ فکسنگ میں موجود ہے ،یہ محمد عرفان یا شرجیل خان نہیں بلکہ ۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مسئلہ وزن زیادہ ہونے کا نہیں بلکہ روئیے کا ہے اور جب تک کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے کھیلنے کا جذبہ محسوس نہیں کرے گا اور اس پر فخر نہیں کرے گا تو اسے باہر ہی رہنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا ایک ماحول ہوتا ہے، بنیادی نظم و ضبط ہوتا ہے جس کے تحت کرکٹ کھیلتے ہیں جب نظم و ضبط نہیں ہو گا تو وزن بھی بڑھ جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ یہ نظم و ضبط کے مطابق چلنا اور فٹنس برقرار رکھنا کہنے کی بات نہیں ہوتی بلکہ یہ کھلاڑی کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے ان کو نظم و ضبط کا بھی مسئلہ ہے اور وزن کا بھی، اور یہ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں ان کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کھلاڑیوں نے حلف لیا کہ یونس خان کی قیادت میں اچھا نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا، یہ کون سے کھلاڑی سے اور ایسا کیوں کیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ شائد انہیں صحیح نمبر پر نہیں کھلایا جاتا اس لئے اچھے نتائج نہیں مل رہے لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے کھیلنے پر فخر ہی محسوس نہیں کرتے، تو پھر ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔

مزید : کھیل