دنیا کا واحد اسلامی ملک جس کے سربراہ کو عرب امریکی کانفرنس کیلئے سعودی عرب بلایا گیا لیکن اس نے ٹرمپ کے ساتھ شریک ہونے سے انکار کر دیا، یہ ملک ایران نہیں بلکہ۔۔۔

دنیا کا واحد اسلامی ملک جس کے سربراہ کو عرب امریکی کانفرنس کیلئے سعودی عرب ...
 دنیا کا واحد اسلامی ملک جس کے سربراہ کو عرب امریکی کانفرنس کیلئے سعودی عرب بلایا گیا لیکن اس نے ٹرمپ کے ساتھ شریک ہونے سے انکار کر دیا، یہ ملک ایران نہیں بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی اسلامک امریکن کانفرنس میں 50سے زائد مسلم ممالک کے رہنماءشریک ہوئے تاہم سوڈان کے صدر عمر البشیر سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طرف سے دعوت دیئے جانے کے باوجود کانفرنس میں نہیں گئے کیونکہ وہ ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ اس کانفرنس میں شریک نہیں ہونا چاہتے تھے۔ آل افریقہ کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں عمر البشیر کی جگہ طحہٰ الحسینی نے سوڈان کی نمائندگی کی۔ 

سوڈانی نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’صدر البشیر نے بعض خاص وجوہات کی بناءپر کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ ‘ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی طرف سے 2009ءاور 2010ءمیں عمر البشیر کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی جیسے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھااور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ کانفرنس سے تین روز قبل خرطوم میں موجود امریکی سفارتخانے کی طرف سے عمر البشیر کے بین الاقوامی سفر کی مخالفت میں بیان سامنے آیا تھا، اور اس مخالفت کی وجہ ان کے وارنٹ گرفتاری کو قرار دیا گیا تھا۔