ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے عمران خان ہیں ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکی تعریف کا محتاج نہیں:رانا ثنا اللہ

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے عمران خان ہیں ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکی ...
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے عمران خان ہیں ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکی تعریف کا محتاج نہیں:رانا ثنا اللہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رنا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں جو اپنے ملک کو بیماری کی طرح لگ گئے ہیں جبکہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں امریکا کی تعریف کا محتاج نہیں ہے۔

دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو شروع کی تو پیچھے کھڑے شیخ رشید نے انہیں ”چھیڑ“ دیا، پھر دانیال عزیز نے پیچھے مڑ کر کیا کہا؟ جان کر آپ ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک آزاد ملک ہے اور اس کی اپنی خارجہ پالیسی ہے جبکہ امریکا کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔ پاکستان کاموقف واضح ہے کہ سعودی عرب ہمارے لیے اہم ملک ہے ، اس کے ساتھ ہماری گہری مذہبی وابستگی بھی ہے،یہی نہیں ایران بھی ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے جبکہ ایران کیساتھ پاکستان کے ہمیشہ سے ہی تعلقات رہے ہیں،پاکستان کا کام ایران اور سعودی عرب میں اختلافات ختم کرنا ہے کیونکہ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والا ملک ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی تعریف کے محتاج نہیں ہیں جبکہ امریکی صدر کیلئے کہاجارہاہے وہ امریکا کیلئے مشکل کا باعث بنے گا۔ منشیات کے خلاف موجودہ حکومت کی مکمل توجہ ہے لیکن اے لیول کے سیاستدان بھی منشیات کا شکار ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک گمراہ شخص ہیں ہربات میں گمراہی پھیلاتے ہیں اور وہ نواز شریف کیخلاف اپنا بغض چھپا نہیں سکتے،خان صاحب دن کے وقت منشیات سونگھ لیتے ہیں اور پھرالزامات لگاتے ہیں جبکہ نفرت کا جوبیج عمران خان نے بویاہے وہ 2018 کے الیکشن میں کاٹیں گے۔

مزید : قومی