پی ایس ایکس میں تیزی ، 100 انڈیکس 631 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 51 ہزار 373 پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس میں تیزی ، 100 انڈیکس 631 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 51 ہزار 373 پوائنٹس پر ...
پی ایس ایکس میں تیزی ، 100 انڈیکس 631 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 51 ہزار 373 پوائنٹس پر بند

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 631 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 51 ہزار 373 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں پیر کے روز زبردست تیزی رہی اورانڈیکس 631 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 51 ہزار 373 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 کروڑ 34 لاکھ 58 ہزار 920 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 99 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار 165 روپے رہی ۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 395 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 237 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 148 کے حصص کی ویلیو میں کمی اور 10 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی۔

مزید : بزنس