سیاسی محاذ پرجاری جنگ و جدل کے سخت ماحول کے باوجود وزیراعظم نے ملکی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا:خواجہ آصف

سیاسی محاذ پرجاری جنگ و جدل کے سخت ماحول کے باوجود وزیراعظم نے ملکی تعمیر و ...
سیاسی محاذ پرجاری جنگ و جدل کے سخت ماحول کے باوجود وزیراعظم نے ملکی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا:خواجہ آصف

  


سیالکوٹ (آئی این پی)وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گذشتہ 4سالوں میں ملک میں جتنی ترقی ہوئی اس کی گذشتہ 65سالوں میں اس کی مثال نہیں ملتی ، گذشتہ 4سال سے سیاسی محاذ پر جاری جنگ و جدل کے سخت ماحول کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا اور ملک کے ڈولتی ہونے کمزور اقتصادی اور معاشی صورتحال کو یکسر بدل کررکھ دیا ہے اور ملک کوترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ، 3سال قبل جب سی پیک کا منصوبہ شروع ہوا تو اپوزیشن نے اس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایالیکن ایک ہفتہ قبل چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ سی پیک کے ثمرات سمیٹنے کیلئے چین کا دور ہ کیا۔

وہ وقت جب زرداری کے والد نے آئی جی سندھ شعیب سڈل کو کہا کہ اس شخص کو ایس ایچ او لگادیں، آئی جی نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے ہونہار طلبہ و طالبات میں پرائم منسٹر لیب ٹاپ (کمپیوٹر) اسکیم کے تحت لیب ٹاپ تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کر تے ہوئے کہناتھا کہ سیالکوٹ سے لاہور موٹروے کی تعمیر پر53ارب روپے خرچ ہونگے جبکہ ساہو والہ اور ایمن آباد روڈ کو اپ گریڈ کرکے موٹر وے کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ ہم نے ایسے کاموں کی بنیاد رکھی ہے جس کے ثمرات سے آنے والے نسلیں قیامت تک استفادہ حاصل کریں گی۔انہوں نے کہاکہ خطے میں افواج پاکستان کے علاوہ کسی کے پاس فائٹر پائیلٹ نہیں ہے، ہماری بیٹیاں ہمارے بیٹوں کے شانہ بشانہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ گزشتہ 9سالوں کے دوران سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا اس کی مثال گزشتہ 65سالوں میں نہیں ملتی جبکہ وویمن کالج یونیورسٹی اورخواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے علاوہ کئی ایک ڈگری کالجز کی تعمیر حکومت کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، یہی نہیں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ ) اور بحریہ یونیورسٹی کے کیمپسز کا اجراء بھی جلد کیا جارہا ہے جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالج بنایا جائے گا جہاں پر بچوں کو ڈپلومہ کے علاوہ بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری ملے گے ۔وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ پرائم منسٹر لیب ٹاپ اسکیم کے تحت 5لاکھ ہونہارطلباء و طالبات میں میرٹ پر لیب ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے جو تحقیق اور جستجو کے میدان میں آگے بڑھنے میں ان کا معاون ثابت ہونگے ۔ آئندہ 8سے10سالوں میں ہر چیز سمارٹ ہوگی اور سمارٹ دنیا کے مقابلہ کرنے کیلئے لیب ٹاپ کمپیوٹر طلباء و طالبات کی معاون ثابت ہونگے اور ہوسکتا ہے کہ ان بچوں کے والدین لیب ٹاپ خرید کر بچوں کو نہ سکتے ہوں تو ریاست نے ان کی یہ ضرورت پوری کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیب ٹاپ کمپیوٹر کی تقسیم کسی پر احسان نہیں بلکہ طلبہ اور طالبات کی قابلیت نے ان کو یہ استحقاق دیا ہے کہ ان کی یہ ضرورت ریاست پوری کرے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ 4سال سے سیاسی محاذ پر جاری جنگ جدل کے سخت ماحول کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا اور ملک کے ڈولتی ہونے کمزور اقتصادی اور معاشی صورتحال کو یکسر بدل کررکھ دیا ہے اور ملک کوترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ۔ 3سال قبل جب سی پیک کا منصوبہ شروع ہوا تو اپوزیشن نے اس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایالیکن ایک ہفتہ قبل چاروں چاروں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ سی پیک کے ثمرات سمیٹنے کیلئے چائنہ کا دور کیا۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں کے تعلیمی اداروں کو بنانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کئی بیٹی ہونا اس کی ترقی میں رکاوٹ نہ بن جائے ۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متشدد سوچ اور رویوں کو ختم کرنا ہوگا جبکہ سیاسی، مذہبی اور نظریاتی سوچ میں رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ لبرل بھی متشدد ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، رانا لیاقت ، ذوالفقار غوری، گلناز شجاعت ، ڈی جی آئی ٹی (ایچ ای سی ) انوار امجد، ڈائریکٹر آپریشن ٹیوٹا عمار عزیز،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، پروفیسر محمد افضال بٹ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، پرنسپل کالج آف ٹیکنالوجی مشتاق احمد، ڈپٹی میئر بشیر احمد، یوسی چیئرمین حاجی سرفراز ملک اور رفیق مغل کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ۔

مزید : قومی