ہائی کورٹ تلور کے شکار کی اجاز ت دینے پر حکومت سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے قیدیوں کو کورٹ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں تلور کی اجازت دینے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ تلور کی نسل بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے، وکیل کے مطابق تلور کی نسل کے تحفظ کے لئے اس کے شکار پر پابندی لگائی لیکن اس کے باوجود حکومت نے شکار کی اجازت دی ہے جو تلور کی نسل کے لئے خطرناک ہے، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ تلور کے شکار پر مکمل پابندی لگائی جائے تاکہ اس کی نسل کو بچایا جاسکے ، درخواست پر مزید کارروائی یکم جون کو ہوگی۔