لیو ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب،دیدار کی 3 سال بعد سٹیج پر آمد ، فنکاروں کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے

لیو ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب،دیدار کی 3 سال بعد سٹیج پر آمد ، فنکاروں کی ...
لیو ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب،دیدار کی 3 سال بعد سٹیج پر آمد ، فنکاروں کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی ہوٹل میں لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام لیو سٹائل ایوارڈز کا انعقاد ہوا جس میں شوبزنس کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے اداکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں جہاں گلوکاروں نے ہر کسی کو جھومنے پر مجبور کیا تو وہیں ڈانس پرفارمنسز بھی حاضرین کیلئے تفریح کا سامان رہیں۔ اینکر پرسن سائرہ صدیقی نے اپنے منفرد انداز میزبانی سے محفل جمائی اور سٹیج اداکارہ دیدار نے بھی شادی کے تین سال بعد سٹیج پر براہ راست پرفارم کرکے محفل لوٹ لی۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی لیو سٹائل ایوارڈز کی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان تھے جنہوں نے شوبزنس کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا ۔ تقریب میں اداکارہ ثنا فاخر، زویا علی نظامی، میگھا، روینہ خان، دیدار اور ڈولی لیو کی ڈانس پرفارمنسز نے حاضرین کے دل موہ لیے جبکہ گلوکار جوجی علی خان، صائمہ جہاں، شبنم مجید، شاہدہ منی اور حمیرا ارشد کی آواز کے جادو نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

مزید :

تفریح -