عرب ملک نے سونے کو کھانے کی ایک ایسی چیز میں ڈال دیا کہ لوگ دھڑا دھڑ کھانے لگے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

عرب ملک نے سونے کو کھانے کی ایک ایسی چیز میں ڈال دیا کہ لوگ دھڑا دھڑ کھانے ...
عرب ملک نے سونے کو کھانے کی ایک ایسی چیز میں ڈال دیا کہ لوگ دھڑا دھڑ کھانے لگے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  


دبئی(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں دبئی اپنے بہترین شاپنگ مالز، خوبصورت ساحل، دیوقامت عمارات اور فیسٹولز کے لئے مشہور ہے لیکن اب متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں ایک ایسی چیز ملنے لگی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایپریٹس پیلس ہوٹل میں آپ کو23قیراط سونے پر مشتمل آئس کریم مل سکتی ہے اور اس کی قیمت بھی کچھ زیادہ نہیں۔سونے سے بنی اس آئسکریم کو آپ صرف40درہم(1100روپے)دے کر کھاسکتے ہیں ۔اس آئسکریم کو اونٹ کے دودھ سے بنایا گیا ہے اور یہ مختلف ذائقوں بشمول چاکلیٹ دستیاب ہے۔ اب جب آپ اگلی بار ابوظہبی جائیں تواس آئسکریم سے ضرور لطف اندوز ہوں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس