کے الیکٹرک شہر قائد کے باسیوں کے لئے اذیت، آدھاکراچی تاریکی میں ڈوب گیا

کے الیکٹرک شہر قائد کے باسیوں کے لئے اذیت، آدھاکراچی تاریکی میں ڈوب گیا
کے الیکٹرک شہر قائد کے باسیوں کے لئے اذیت، آدھاکراچی تاریکی میں ڈوب گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی الیکٹرک شہر قائد کے باسیوں کے لئے اذیت بن گیا 10دنوں میں چوتھی بار بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن آدھا کراچی تاریکی میں ڈوب گیا۔

بھارت کا انوکھا انصاف، کشمیری جوان کو جیپ سے باندھنے والے فوجی کو اعزاز دے دیا

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں آنے والی آندھی کی وجہ سے نیشنل گرڈ متاثر ہونے کے باعث کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاو¿ن،شہر قائد کو 500 کے وی کی سپلائی بند ہوگئی۔جس کے باعث ناظم آباد، نیوکراچی، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، کورنگی، بلدیہ، اولڈ سٹی ایریاز، صدر سمیت آدھے سے زیادہ شہر بجلی سے محروم ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اور شہر کاکوئی علاقہ لوڈشیڈنگ سے نہیں سے بچ نہیں پایا جبکہ دوسری جانب کے الیکٹرک نے اعلان کیا کہ اس فالٹ کو جلد دور کر لیا جائے گا مگریہ اذیت ناک صورتحال مزید 3 روز تک رہے گی۔

مزید : کراچی