سندھ میں نگراں سیٹ اپ معاملہ ، الیکشن کمیشن میں جانے کا امکان

سندھ میں نگراں سیٹ اپ معاملہ ، الیکشن کمیشن میں جانے کا امکان

  

تجزیہ :مبشر میر 

سندھ میں نگراں حکومت کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں رابطوں کا فقدان دکھائی دے رہا ہے ۔اب جبکہ حکومت کے دن ختم ہونے کے قریب ہیں وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے مابین ایک ملاقات بھی نہیں ہوئی ۔حکومت نے اپوزیشن سے اس سلسلے میں کوئی نام بھی نہیں مانگے اور نہ ہی اپوزیشن کی طرف سے کسی نام کا اظہار کیا گیا ہے ۔اگرچہ پیپلزپارٹی کے ذرائع سے چند نام زیر گردش ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اگر یہی رویہ اپنا گیا تو قرین قیاس یہی ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت کی قیادت بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ ،وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ذاتی گھر واقع ڈی ایچ اے منتقل ہوگئے ہیں ۔سندھ میں دونوں بڑی پارٹیاں کراچی میں سیاسی جلسوں کے حوالے سے ایک دوسرے کو ہدف تنقید بناتی رہی ہیں اس یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

مزید :

تجزیہ -