تحریک انصاف نے افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا،سعود مجید

تحریک انصاف نے افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا،سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ پرجاری کردہ رپورٹ نے تحریک انصاف کی خیبرپختوانخواہ حکومت کی(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کارکردگی کاپول کھو ل کررکھ دیاہے یہ بات مشیر وزیراعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعودمجید نے مسلم لیگی عہدیداروں اورکارکنوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پنجاب کومطعون کرنیوالے عمران خان جان لیں کہ ان کے صوبے سے جنوبی پنجاب بھی ترقی کے لحاظ سے آگے ہے،انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کی بڑھکوں اورخودنمائی کے منہ پرایک طمانچہ ہے عالمی ادارے نے بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کی توصیف کررہے ہیں، تحریک انصاف کے قائدین نے ملک میں افراتفری نفرت اوربے ہودگی کی سیاست کوفروغ دیا،اس صورتحال پرقابو پانے کیلئے مسلم لیگ ن دیگرمحب وطن جماعتوں سے مل کرکرداراداکریگی۔
سعود مجید