نواب صادق عباسی کی برسی24مئی کو،کتب کی نمائش ہوگی
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواب سر صادق محمد خان عباسی محسن پاکستان تھے۔ ان کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات چیف لائبریرین سنٹرل لائبریری بہاول پور رانا جاوید اقبال نے نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلہ میں طے پایا کہ 24مئی یوم وفات نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر ریاست بہاول پور اور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی خدمات پر لکھی گئی کتب ورسائل کی ایک روزہ نمائش منعقد کی جائے گی اور بہاول پور اور نواب آف بہاول پور کی خدمات پر مشتمل دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔
صادق عباسی