بد ترین بریک ڈؤن ، میپکو کے 24فیڈرز کئی گھنٹے بند ، روزہ دار تڑپ گئے
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کا خوفناک بریک ڈاؤن ‘ 5گرڈ سٹیشنز اور24فیڈرز بند ہو(بقیہ نمبر67صفحہ12پر )
گئے ۔ کئی گھنٹے بجلی بند رہی ۔روزہ دار تڑپ گئے ۔ تفصیل کے مطابق ملک میں بجلی کی فراہمی میں بڑے بریک ڈاؤن اور بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ سوموار کے روزبھی جاری رہا۔ صبح کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی سمیت اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے منسلک علاقوں میں بریک ڈاؤن کے بعد طویل علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ دوپہر میں میپکو کے پانچ گرڈ سٹیشنوں کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) کے 220 کے وی گرڈ سسٹم سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کئی گھنٹے تک بڑا علاقہ بجلی سے محروم رہا، سہ پہر میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا وسیع علاقہ بجلی سے محروم ہوا ۔ بریک ڈاؤن کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ پنجاب کے مختلف علاقے بجلی کے اس بریک ڈاؤن سے متاثر ہوئے۔ اس صورتحال میں متاثرہ علاقوں کے صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔ میپکو ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی کے 220KVپیراں غائب پاور سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث میپکو کے 5گرڈسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ۔132KVلودھراں، جلال پور پیروالہ، بستی ملوک، شجاع آباد اور لاڑ گرڈسٹیشنز اس خرابی سے متاثرہوئے ۔ متاثرہ گرڈسٹیشنز کو 220KVبہاولپور گرڈسٹیشن سے سپلائی دیکر بجلی کی فراہمی جزوی طورپر بحال کی گئی ۔ اس فنی خرابی کے باعث میپکو کے 24فیڈرز متاثرہوئے جن پر وقفہ وقفہ سے بجلی فراہم کی جاتی رہی ۔ این ٹی ڈی سی اور میپکو جی ایس او کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا اور اور پانچوں گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی ۔
بریک ڈاؤن