کوئٹہ کالعدم تنظیم کی بم بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

کوئٹہ کالعدم تنظیم کی بم بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں محکمہ انسداد ہشتگردی (سی ٹی ڈی )کی کاروائی کا لعدم تنظیم کی بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی 200کلو گرام بارودی مواد ،تین خودکش جیکٹس ،دستی بم ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔فیکٹری کی نشاندہی(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

گزشتہ دونوں کلی الما س اور ایف سی مددگار سینٹر پر حملے سے ملنے والے شواہد کی بناء پر کی گئی۔سی ٹی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں میں سی ٹی ڈی نے ایک چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم کی بم بنا نے کی فیکٹری دریافت کر لی،فیکٹری کلی برات کے ایک چھوٹے مکان میں بنائی گئی تھی،جہاں سے بارودی مواد اور اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا برآمد ہونے والے مواد میں 200کلوگرام سے زائد بارودی مواد،3تیار خودکش جیکٹیں،2تیار دیسی ساختہ بم ،،2کلاشنکوف،3پستول ،پرائماکارڈ،ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان بھی بڑی تعداد میں شامل ہے ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ مکان کالعدم دہشتگرد تنظیم کے گزشتہ روز مارے گئے کمانڈر سلمان بادینی اور ان کے ساتھیوں کے زیر استعمال تھا تین کمروں پر مشتمل کمپا ؤنڈ میں مو جود اسلحہ اور دھما کہ خیز مواد ہزارہ برادری اور فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے چھپایا گیا تھامکان میں بم بنانے والی فیکٹری بنائی گئی تھی، فیکٹر ی میں خودکش جیکٹیں اور دیسی ساختہ بم بناکر شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کی جاتی تھیں،انہوں نے کہا کہ مکان کی نشاندہی کلی الماس آپریشن اور ایف سی مددگارسینٹرپر حملے کی جگہ سے ملنے والے شواہد سے ہوئی،پولیس اور سیکورٹی ادارے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے متحرک ہیں۔
بم بنانیوالی فیکٹری