اختر جاوید واجد ضیا کے کزن،ان کا عدالت میں دیا گیا بیان جانبدارانہ تھا، نوازشریف

اختر جاوید واجد ضیا کے کزن،ان کا عدالت میں دیا گیا بیان جانبدارانہ تھا، ...
اختر جاوید واجد ضیا کے کزن،ان کا عدالت میں دیا گیا بیان جانبدارانہ تھا، نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت میں بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا ہے کہ اختر راجا واجد ضیا کے کزن ہیں ، اختر راجا کا عدالت میں دیا گیا بیان جانبدارانہ تھا ،

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف  ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر بھی عدالت میں موجود ہیں،سابق وزیراعظم نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ  جیرمی فری مین کے 5 جنوری 2017کے خط میں ٹرسٹ ڈیڈ کی تصدیق کی گئی ،جیرمی فری مین نے کومبر گروپ اور نیلسن نیسکول ٹرسٹ کی تصدیق کی جبکہ جیرمی فری مین کے پاس ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپی آفس میں موجود تھی ۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ اختر راجہ نے جلد بازی میں دستاویزات خود ساختہ فرانزک ماہر کو ای میل کے ذریعے بھجوائیں ، اختر راجاکو معلوم ہونا چاہئے فوٹو کاپی پر فرانزک معائنے کا کوئی تصور موجود نہیں ، جبکہ یہ بھی حقیقت ہے فرانزک ماہر نے فوٹو کاپی پر معائنے کیلئے ہچکچاہٹ ظاہر کی ، انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسرنے بھی جیرمی فری مین سے ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیاں لینے کی کوشش نہیں کی،ان کا کہناتھا کہ اخترراجا،جے آئی ٹی نے جیرمی فری مین سے ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیاں لینے کی کوشش نہیں کی۔