کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور شہر قائد میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 2 بجے تک شہر میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہر میں شمال مشرق سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ (25 مئی) سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم راولپنڈی، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔