لاہورہائیکورٹ،صوبائی وزیررانامشہودکی حلقہ بندی کیخلاف درخواست مسترد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر رانا مشہود کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پی پی 149 اور پی پی 150 کی حلقہ بندیوں کو عدالت میں چیلنج کررکھا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 149اور پی پی 150کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی بددیانتی پر مبنی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔
جسٹس شاہد کریم نے رانا مشہود کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔