” جلد اپنے پرستاروں کو خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی۔۔۔“ اداکارہ نور کیساتھ صلح کی خبروں کے بعد ولی حامد میدان میں آگئے، دبنگ اعلان کردیا

” جلد اپنے پرستاروں کو خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی۔۔۔“ اداکارہ نور ...
” جلد اپنے پرستاروں کو خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی۔۔۔“ اداکارہ نور کیساتھ صلح کی خبروں کے بعد ولی حامد میدان میں آگئے، دبنگ اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک ) گلوکار نے فلمسٹار نور کےساتھ صلح کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔

راگا بوائز بینڈ کے لیڈ سنگر ولی حامدعلی خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انکے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ میں نئی دلہن بیاہ لائیں گے تاہم فی الحال انہوں نے تمام باتیں صیغہ رازمیں رکھی ہیں۔ اداکارہ نور کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بعض مخالفین میری ساکھ کونقصان پہنچانے کےلئے اس قسم کی خبریں پھیلا رہے ہیں لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انکا کہنا تھا میں جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔

مزید :

تفریح -