’’ثانیہ مرزا نے اپنے ہونیوالے بچے کا نام ’مرزا ملک‘ بتایا لیکن اگر لڑکی ہوئی تو۔ ۔ ۔ ‘‘ خود ہی ٹینس سٹار میدان میں آگئیں، ایسا اعلان کردیا کہ ہرکسی کے دل جیت لیے

’’ثانیہ مرزا نے اپنے ہونیوالے بچے کا نام ’مرزا ملک‘ بتایا لیکن اگر لڑکی ...
’’ثانیہ مرزا نے اپنے ہونیوالے بچے کا نام ’مرزا ملک‘ بتایا لیکن اگر لڑکی ہوئی تو۔ ۔ ۔ ‘‘ خود ہی ٹینس سٹار میدان میں آگئیں، ایسا اعلان کردیا کہ ہرکسی کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکا پیدا ہو تو اسے خاندان کا 'چراغ' کہا جاتا ہے، لیکن وہ جس خاندان سے ہیں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی خوشخبری گذشتہ ماہ دونوں نے نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام 'مرزا ملک' ہوگا، جو ثانیہ اور شعیب کے نام کے آخری حصے سے لیا گیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ثانیہ نے بتایا کہ، 'بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ ایک لڑکا ہی خاندان کو آگے بڑھا سکتا ہے اور وہ خاندان کا چراغ ہوگا۔'

انہوں نے مزید بتایا، 'میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے، جہاں 2 بیٹیاں تھیں، لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے مختلف برتاuw کیا گیا۔'ثانیہ مرزا کے بقول 'اپنے ہونے والے بچے کا نام 'مرزا ملک' رکھنے کے فیصلے کے پیچھے بھی یہی سوچ تھی، میرے شوہر ایک ایسے انسان ہیں جو خود بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور کوئی مضبوط انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام بھی لگائے گا'۔

انہوں نے بتایا، 'ہم اپنے بچے کا نام مرزا ملک ہی رکھنا چاہتے تھے اور یہ سوچ اس وقت بھی ہمارے ذہن میں تھی جب ہم نے والدین بننے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی نہیں کی تھی، ہم نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی، ہمارے بچے کے نام کا ایک حصہ مرزا ملک ہوگا اور ہمیں اپنے ہونے والے بچے کے نام کے ساتھ اپنے نام لگانے پر فخر ہے۔'

اپنی زندگی پر فلم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ اس حوالے سے کئی باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن اس فلم سے متعلق ابھی باقاعدہ طور پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید :

کھیل -