صوبائی نگران سیٹ اپ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میں تاحال ملاقات نہ ہوسکی

صوبائی نگران سیٹ اپ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میں تاحال ملاقات نہ ...
صوبائی نگران سیٹ اپ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میں تاحال ملاقات نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نگران سیٹ اپ کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم پنجاب میں ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
حکومت ختم ہونے میں صرف 8 دن رہ گئے ہیں جس کے باعث نگران وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کیلئے مشاورتوں کا سلسلہ تیز تر ہوگیا ہے ۔ نگران وزیر عظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ میں آج (منگل کو) پانچویں ملاقات ہونے جارہی ہے جبکہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب میں تاحال ایک بھی ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے کوئی نام بھی پیش نہیں کیا گیا۔