خواتین کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال ، رانا ثنا کی طرف سے نوٹس وصول کرنے سے انکار
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین بارے نازیبا بیان پر بھیجا گیا لیگل نوٹس پٹیالہ ہاﺅس میں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے لینے سے انکار کر دیا۔ رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ میں شریک خواتین کو تنقیدکا نشانہ بنایا تھا جس پر تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کار دار نے خواتین بارے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثناءاللہ کو لیگل نوٹس بھیجا .
روزنامہ دنیا کے مطابق جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رانا ثناءاللہ خواتین سے معافی مانگیں ورنہ ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو پٹیالہ ہاﺅس میں لیگل نوٹس بھیجا گیا جسے وصول کرنے سے انکار کردیا گیا۔
عدم وصولی کے بعد لیگل نوٹس تحریک انصاف کی رہنما کے وکیل کو واپس بھیج دیا گیا۔