پاکستانی کی اپنی گونگی بحری بھابھی کو اکیلا دیکھ کراس کے ساتھ زبردستی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ شیطان بھی توبہ کرنے لگے

مئی 22, 2018 | 11:50:AM

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک)دیور نے گونگی بہری بھابھی کو زبردستی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لئے ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔ متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ  پولیس تھانہ سید والا کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ سید والا کے گاﺅں ٹھٹھہ خیر کا، ملکہ حاجی کی رہائشی گونگی بہری خاتون (ج) نے اپنی والدہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب میں صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی اسی گاﺅں کے رہائشی اصغر علی کے ساتھ ہوئی تھی جبکہ اصغر علی نے دوسری شادی بھی کررکھی ہے، گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ اس کا دیور امانت علی زبردستی اس کے کمرے میں گھس آیا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے کر اسے زبردستی بے آبرو کرڈالا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں تھانہ سید والا پولیس کے پاس گئے مگر پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہ کی۔ متاثرہ خاتون نے سیشن جج ننکانہ صاحب کی عدالت میں انصاف کے حصول کے لئے رٹ دائر کردی۔

مزیدخبریں