شہباز شریف کے دورہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے دوران مزدوروں میں تصادم ، 5زخمی

شہباز شریف کے دورہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے دوران مزدوروں میں تصادم ، 5زخمی
شہباز شریف کے دورہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے دوران مزدوروں میں تصادم ، 5زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک )کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں دو مزدورگروپوں کے درمیان تصادم  ہوگیا، مزدور گروپوں کے درمیان تصادم تب ہوا جب وزیر اعلیٰ پنجاب پی کے ایل آئی میں موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستانی کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ بیدیاں روڈ کے دوسرے مرحلے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے تھے ، جہاں انسٹیٹیوٹ کے دوسرے مرحلے پر کام کرنیوالے دو مزدور گروپوں کی آپس میں تلخ کلامی پر لڑائی ہوگئی ۔

دونوں گروپوں کے مزدوروں نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کئے جس کے نتیجے میں پانچ سے زائد مزدور زخمی ہوئے۔