نگراں وزیراعظم کا انتخاب: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا

نگراں وزیراعظم کا انتخاب: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں کسی نام پر اتفاق رائے ...
نگراں وزیراعظم کا انتخاب: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگراں وزیراعظم کے انتخاب کےلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ملاقات بے نتیجہ رہی اور دونوں رہنماﺅں میں کسی ایک نام پر حتمی اتفاق رائے نہیں ہو کا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات 35 منٹ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غورکیا گیا تاہم دونوں رہنماﺅں میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا،قائد حزب اختلاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہو وزیراعظم نے کہا ہے آج اور کل مزید ناموں کا سوچ لیتے ہیں،حکومت نے ابھی تک کسی نام پر اسرار نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ ملاقات کااگلادورکل یاپرسوں دوبارہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعظم کےلئے حکومت کے تجویز کردہ 3 ناموں میں جسٹس (ر) ناصر الملک، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر شمشاد اختر شامل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے، تاہم تحریک انصاف نے ذکا اشرف کا نام مسترد کردیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین اور معروف صنعت کار عبدالرزاق داو¿د کے نام بھی سامنے آچکے ہیں۔