نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی افتتاح کے چند روز بعد ہی کیا حالت ہو چکی ہے اور وہاں کا عملہ کن کاموں میں مشغول رہتا ہے؟ ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی افتتاح کے چند روز بعد ہی کیا حالت ہو چکی ہے اور ...
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی افتتاح کے چند روز بعد ہی کیا حالت ہو چکی ہے اور وہاں کا عملہ کن کاموں میں مشغول رہتا ہے؟ ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں نیا ائیرپورٹ تعمیر ہوا تو اسے سٹیٹ آف دی آرٹ ائیرپورٹ قرار دیا گیا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کا افتتاح کیا جس کے بعد یہ ملکی اور غیر ملکی پروازوں کیلئے فعال ہو چکا ہے اور روزانہ ہزاروں مسافر یہاں آتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دانیال عزیز چیونگم چباتے ہوئے عدالت پہنچ گئے، صحافی نے یاد دلایا کہ رمضان المبارک ہے تو چیونگم کیساتھ وہ کام کر دیا کہ صحافی بھی ہکا بکا رہ گئے 
ائیرپورٹ کے افتتاح کے بعد اب تک کئی بدنظمیاں سامنے آ چکی ہیں لیکن اس ”سٹیٹ آف دی آرٹ“ ائیرپورٹ کی افتتاح کے چند روز بعد ہی کیا حالت ہو چکی ہے اور یہاں کا عملہ کن کاموں میں مشغول رہتا ہے ؟ ایسی تصاویر سامنے آ گئی ہیں کہ ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا ہے۔


ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہاں صفائی کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے اور واش روم سے لے کر پھولوں کے گملوں تک گندگی پھیلی نظر آ رہی ہے جبکہ صفائی کا عملہ اپنے سمارٹ فون استعمال کرنے میں مصروف نظر آتا ہے اور یہاں آنے والے مسافر بھی فرش پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں جبکہ گندگی پھیلانا بھی اپنا ’فرض‘ سمجھتے ہیں۔

ائیرپورٹ کی عمارت کے باہر بھی گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ واش رومز کی حالت انتہائی بدتر ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی ائیرپورٹ کے نہیں بلکہ عوامی مقام پر بنے واش رومز ہیں جنہیں استعمال کرنے کیلئے پیسے بھی ادا کرنا پڑتے ہیں۔