عمران 100 دن کےایجنڈے سےعوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے:شہبازشریف

عمران 100 دن کےایجنڈے سےعوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے:شہبازشریف
عمران 100 دن کےایجنڈے سےعوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے:شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان 100 دن کےایجنڈے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مخالفین گالم گلوچ، ہم محنت کرتے رہے. یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق پنجاب تعلیم اورصحت میں سب سے آگے ہے. صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے.
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو عوام نفرت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق پنجاب تعلیم، صحت میں سب سے آگے ہے۔ مخالفین گالم گلوچ جبکہ ہم کام کرتے رہے، ابھی عمران نے 100 دن کا ایجنڈا دیا، اس سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ آپ نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے یہ ہمارے لئے خوش آئند ہے۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں شاعری کا سہارا بھی لیا، انھوں نے کئی شعر کہے، پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ۔ وزیراعلی نے ایک اور شعر یوں سنایا، دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا، زرداری ناکام ہوا۔ عمران خان کو اپنے ایک اور شعر میں یوں مخاطب کیا، پنجاب ہے ٹاپ پر، کچھ رحم کرو اپنے آپ پر۔
قبل ازیں چینوٹ کے دورے کے دوران وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ شہباز شریف نے انسینریٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ کی لاگت سے انسینریٹر کی تنصیب بیماریوں کے پھیلاو¿ کے سدباب کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر مریضوں نے شہبازشریف کی شعبہ صحت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے اوپی ڈی، ان ڈور بلاک، ایمرجنسی وارڈ اور تھیٹر ز کا بھی دورہ کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔