پیپلزپارٹی کافنکاروں کوسیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ،کون کونسے فنکار سیاسی میدان میں اتریں گے،جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں فنکاروں کوبھی سیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کر لیا۔گل رعنا،قیصر نظامانی، ایوب کھوسو،ساجدحسن2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کی پیش قدمی کو روکنے اور ٹف ٹائم دینے کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے فنکاروں کا سہارا لے لیا۔اب فنکارالیکشن مہم کے دوران سیاسی میدان میں اداکاری کریں گے جس کےلئے پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں فنکاروں کوسیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کر لیا۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں قیصرنظامانی، ساجدحسن ڈیفنس اورکلفٹن سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ایوب کھوسو کوگلشن اقبال سے الیکشن لڑانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔شوبز فنکارہ گل رعناخواتین کی مخصوص نشست پرپیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔