روزانہ دہی کا ایک پیالہ کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جواب ایسا شاندار کہ جان کر آپ اسے اپنی سحری کا حصہ بنالیں گے

روزانہ دہی کا ایک پیالہ کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جواب ایسا ...
روزانہ دہی کا ایک پیالہ کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جواب ایسا شاندار کہ جان کر آپ اسے اپنی سحری کا حصہ بنالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک میں سحری کا کھانا دہی کے بغیر مکمل تصور نہیں ہوتا، لیکن اگر آپ کسی وجہ سے دہی نہیں کھا رہے تو خبردار ہو جائیے کہ آپ خود کو اس شاندار غذا کے بہت سے غیر معمولی فوائد سے محروم کر رہے ہیں۔ اب تو سائنسدانوں نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر آپ وزن میں کمی کرنا چاہتے ہیں یا دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہر صورت روزانہ دہی کا ایک پیالہ ضرور کھائیں۔ خاص طور پر آپ اگر آپ تلی ہوئی چیزیں کھاتے ہیں، جیسا کہ رمضان المبارک میں ہمارے ہاں عام ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں دہی کا استعمال اور بھی ضروری ہے کیونکہ یہ تلی ہوئی اشیاءکے منفی اثرات کو ختم کرتا ہے۔
یہ مفید مشورے امریکی سائنسدانوں نے دئیے ہیں جنہوں نے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم کیا کہ جو افراد زیادہ چکنائی اور زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک سے پہلے دہی کھاتے ہیں ان میں سینے کی جلن، سوزش اور خون سے متعلقہ بیماریوں کی علامات غیر معمولی طور پر کم دیکھی گئی ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دہی خون کی نالیوں کی سطح کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس طرح زہریلے اور فاسد مادوں کا خون میں داخل ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ موٹاپے کے شکار افراد کے لئے تو دہی کا فائدہ اور بھی زیادہ ہے۔ دہی استعمال کرنے سے ان کے وزن میں کمی آتی ہے اور وہ شوگر سے متعلقہ مسائل سے بھی بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے سائنسدانوں نے کی ہے، جن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہی کو کھانے سے پہلے استعمال کرنا چاہیے۔ اگر آپ کھانے سے پہلے دہی کھاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں کھانے کے بعد میٹابولزم بہتر ہوجاتاہے اور دل کی بیماری و میٹابولک سسٹم کی خرابی سے پیدا ہونے والی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق تحقیق کاروں کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق ماضی میں کی گئی متعدد دیگر تحقیقات کے نتائج کی بھی تصدیق کرتی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ دہی کا باقاعدگی سے استعمال ناصرف موٹاپے میں کمی لاتا ہے اور دل کی بیماری سے بچاتا ہے بلکہ یہ ہڈیوں کوبھی مضبوط رکھتا ہے اور عمومی مدافعتی نظام کو بھی طاقتور کرتا ہے۔