احتساب عدالت میں لوڈشیڈنگ نے نواز شریف کا برا حال کردیا ،معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم کی ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

احتساب عدالت میں لوڈشیڈنگ نے نواز شریف کا برا حال کردیا ،معروف اینکر پرسن ...
احتساب عدالت میں لوڈشیڈنگ نے نواز شریف کا برا حال کردیا ،معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم کی ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر افراد احتساب عدالت کے باغیچے میں جا کر بیٹھ گئے ۔رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث پنکھے بھی بند ہو گئے اور عدالت میں گرمی بڑھ گئی۔اس حوالے سے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف گرمی کی حالت میں احتساب عدالت کے باغیچے میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔اس تصویرکے ساتھ پیغام دیتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہو گا کہ اس کے ساتھ یہ حال ہو گا ،احتساب عدالت میں لوڈ شیڈنگ کے باعث نواز شریف درخت کے نیچے بیٹھے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -