پاناما نے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

پاناما نے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا
پاناما نے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)جنوبی امریکی ملک پاناما نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی اخبار یسرائیل ھیوم کے مطابق اسرائیلی حکومت نے پاناما کی حکومت سے کہا تھا کہ وہ بھی امریکا اور گوئٹے مالا کی پیروی کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرے تاہم پاناما کے صدر خوان کارلوس فاریلا نے اسرائیلی تجویز مسترد کردی ہے۔پاناما کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جہاں اسرائیلی قیادت نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کریں اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کریں، تاہم میں نے اسرائیلی حکام پر واضح کیا کہ ان کا ملک دو ریاستی حل کے فارمولے پر قائم ہے۔
کارلوس فاریلا کا کہنا ہے کہ فی الحال ہم اپنا سفارت خانہ القدس منتقل نہیں کریں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ دوسرے ممالک کیا کرتے ہیں۔ ہمیں پہلے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن بات چیت کا ایک موقع دینا چاہیے۔عبرانی اخبار کے مطابق پاناما کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کی بحالی کے منتظر ہیں تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقل کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔