عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہونگے، سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال

عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہونگے، سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال
عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہونگے، سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات 2018کے انعقاد کی سمری منظوری کے لئے صدر مملکت کو بھیج دی ہے ، سمری کے مطابق ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے ۔

دنیا نیو ز کے مطابق وزیر اعظم نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے جس پر صدر کی جانب سے جلد دستخط کردیئے جائیں گے ،سمری کی منظوری کے ایک ہفتہ بعد الیکشن کمیشن باضابطہ طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے گا، سمری کے مطابق عام انتخابات 25 جو لائی 2018کو منعقد ہونگے ۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن اب تک حتمی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے تین تین جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے دو نام فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -