اللہ ان صادق اور امین کو اٹھالے ، طلال چودھری کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں مناجات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ ان صادق اور امین کو اٹھا لے جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیاہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ان سے پوچھیں کہ سٹاک ایکسچینج کیوں گری تو کہتے ہیں کہ چور اور ڈاکو ہیں،پوچھیں مہنگائی کیوں ہوتی تو چور اور ڈاکو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ان صادق اور امین کو اٹھا لے جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیاہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے کہ ووٹ کوعزت دو، چیئر مین نیب کو حکومتی وزیر کی صحت کا خیال بھی ہے کہ اگر گرفتار کیا تو کچھ ہونہ جائے ، کسی کی صحت کمزور ہوتو نہیں پکڑنا اور حکومت کمزور ہوتو پھر بھی نہیں پکڑنا تاکہ کہیں گرنہ جائے ۔