شاہد خاقان عباسی کی چیئر مین نیب پر مسلسل تنقید ،نیب بھی میدان میں آگیا

شاہد خاقان عباسی کی چیئر مین نیب پر مسلسل تنقید ،نیب بھی میدان میں آگیا
شاہد خاقان عباسی کی چیئر مین نیب پر مسلسل تنقید ،نیب بھی میدان میں آگیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر تنقیدکرنے پر نیب بھی میدان میں آگیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔شاہد خاقان عباسی جاوید چودھری کے کالم کے پیچھے چھپنے کے بجائے کیس کے بارے میں بتائیں ،انہیں سوالات دئیے گئے تھے وہ نیب کو اپنے جوابات دیں ۔

واضح رہے کہ چیئر مین نیب کے جاوید چودھری کے کالم میں چھپنے والے انٹر ویو پر شاہد خاقان عباسی خوب تنقید کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پریس کانفرنس اور مختلف ٹاک شوز میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : قومی